: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
دبئی،31مارچ(ایجنسی) اقوام متحدہ میں متعین امریکی سفیر نکی ہیلی نے کہا ہے کہ ان کا ملک شام میں جاری خون خرابہ ختم کرانے اور جنگ بندی کا خواہاں ہے۔ بشار الاسد کو اقتدار سے ہٹانے میں ہمیں کوئی دلچسپی نہیں۔ دوسری جانب شامی اپوزیشن نے امریکی سفیر کے موقف کو مسترد کرتے ہوئے بشار الاسد کے شام کے مستقبل میں کسی بھی کردار کو قبول کرنے سے انکار کیا ہے۔
"Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;"> نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی سفیرہ کا کہنا تھا کہ لوگ اپنی مرضی کا معرکہ اختیار کرتے اور اس میں اترتے ہیں۔ جب ہم ایسے کسی معاملے پر نظر ڈالتے ہیں تو ہم دیکھتے ہیں کہ ہمیں اپنی ترجیحات بدلنے کی ضرورت ہے یا نہیں۔ ہماری ترجیحات میں بشار الاسد کو اقتدارسے ہٹانا ہرگز نہیں ہے۔